قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی نیا کام شروع کر دیا، حیران کن خبر

743

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے چیف سلیکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے، محمد وسیم کی پہلی ذمہ داری جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلی جانے والی سیریز کیلئے ٹیم کا انتخاب ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق محمد وسیم نے


تفصیلات کے مطابق محمد وسیم نے مصباح الحق کی جگہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، اس اہم عہدے پر تعینات ہونے کے بعد محمد وسیم ناردرن کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے الگ ہوگئے ہیں،

ناردرن کرکٹ ٹیم کے ساتھ نیا کوچ تعینات کیا جائے گا،اس کے علا وہ تمام صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال انیس دسمبر کو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر اور سلیم یوسف کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا، دونوں عہدیداران کی تعیناتی تین سال کے لیےکی گئی ہے۔