شاہد آفریدی کاایوارڈ جیتنے والے کھلاڑیوں کومفید مشورہ، شاندار با کہہ ڈالی

152

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایوارڈز جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کیلئے فخر کا باعث بنیں۔


تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے اپنے حالیہ پیغام میں پی سی بی ایوارڈز جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور نامزد کھلاڑیوں کا بھی حوصلہ بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کیلئے نامزدگی بھی ایک بڑی کامیابی ہے اور آپ کی بہترین پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنی پرفارمنس پر اسی طرح قائم رہیں اور ملک کو اور شائقین کرکٹ کو 2021ءاور

اس کے بعد بھی باعث فخر بنیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے ایوارڈز کا اعلان کیا جس میں بابراعظم، محمد رضوان، فواد عالم اور ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔