میرے خیال میں یہ پاکستان کی ہسٹری کا پہلا بیٹسمین ہے جو، انضمام الحق نے حیران کن بات کہہ ڈالی

650

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جس طرح کپتان محمد رضوان نے آج شاندار بیٹنگ کی ہے، اس طرح کی اننگز ڈریسنگ روم میں بیٹھے کھلاڑیوں کو بھی کھڑا کر دیتی ہے،


انضمام الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اورنیوزی لینڈ، میں بابراعظم کے علاوہ جو کھلاڑی سکور کر رہا ہے وہ محمد رضوان ہے. جون 2018 کے بعد کی اگر بات کریں تو ان سینا ممالک میں

سب سے زیادہ ایوریج بابر اعظم کا ہے اور دوسرے نمبر پر محمد رضوان ہیں. میرے خیال میں یہ پاکستان کی ہسٹری کا پہلا وکٹ کیپر بیٹسمین ہے، جو ان ممالک میں سکور کر رہا ہے،

حالانکہ ویرات کوہلی کی پرفارمنس بھی بابر اعظم اور محمدرضوان کی پرفارمنس سے نیچے ہے، کامران اکمل کےبعد کوئی ایسا وکٹ کیپر بیٹسمین آیا ہے جو مسلسل سکور کرتا ہے، بڑی اچھی چیز ہے یہ پاکستان کے لیے.


میچ کی پہلی اننگز کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی اس چیز کا زکر کیا تھا، کہ جب تک پاکستان کا ٹاپ آرڈر سکور نہیں کرے گا تب تک ہم بڑا سکور نہیں کر سکتے،

عابد علی اور شان مسعود کو اپنا گیم تبدیل کرنا ہوگا، یا پھر مینجمنٹ کو اس بارے میں سوچنا پڑے گا، لیکن اس وقت مینجمنٹ کے پاس کوئی چوائس نہیں ہے کہ وہ کس کو چانس دیں، لیکن انہوں نے پچھلے میچز میں پرفارم کیا ہوا ہے تو لحاذا ان کو اپنی گیم کو بہتر کرنا پڑے گا،

ایسا بالکل نہیں چلے گا کہ آپ 5 یا 6 اننگز کے بعد ایک اچھی اننگز کھیلیں اور اس کی بیس پہ آگے کھیلتے جائیں ایسا نہیں چلے گا، ہمارے مین باؤلرز کو اپنا کام کرنا ہوگا، محمد عباس ہمارے سٹرائیک بولر ہیں انکو سکور روکنے کے نہیں بلکہ وکٹیں حاصل کرنے کے حساب سے باؤلنگ کرنی ہوگی.