روٹی گروپ ایک بار پھر اکٹھا ہو گا‘ حسن علی نے ساتھی کھلاڑیوں کو خوش کر دیا

272

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ ہم سب اکٹھے مل بیٹھ کر کھاتے پیتے تھے لیکن حالات ایک جیسے نہیں رہتے، مگر جلد ہی ’روٹی گروپ‘ ایک بار پھر اکٹھا ہو گا۔


تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے حسن علی قومی ٹیم میں کم بیک کرنے اور ٹیم میں شامل ساتھی کھلاڑیوں کیساتھ ایک مرتبہ پھر

حسین وقت گزارنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہم سب اکٹھے مل بیٹھ کر کھاتے پیتے تھے لیکن حالات ایک جیسے نہیں رہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوستوں کا گروپ ہے اور

سب کے ساتھ واٹس ایپ پر بات چیت ہوتی ہے۔ وہ میری کمی بھی محسوس کرتے ہیں اور میں انہیں بہت زیادہ مس کرتا ہوں اور پرامید ہوں کہ ایک بار پھر ہم اکٹھے ہوں گے، ہوسکتا ہے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ہی ہوجائیں۔