کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان ہو گیا، کس معروف کھلاڑی کو ذمہ داری دی گئی؟جانیے

90

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہرشل گبز کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آنجہانی آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کیلئے


ڈین جونز ہیڈ کوچ تھے جو گزشتہ سال انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے ایک بھارتی چینل کی جانب سے کمنٹری کیلئے وہاں موجود تھے کہ دل کادورہ پڑنے سےانتقال کر گئے۔

کراچی کنگز کے ڈین جونز کے انتقال کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کو یہ ذمہ داری سونپی اور

کراچی کنگز نے ٹائٹل جیت کر اسے ڈین جونز کے نام کر دیا اور اب کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ہرشل گبز کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔