بابراعظم نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گےیا نہیں؟پتا چل گیا

102

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائیں گے جس کے باعث کپتانی کے فرائض محمد رضوان کے سپرد کر دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کےانگوٹھے پر


گیند لگنے کی وجہ سےفریکچر ہو گیا تھا جس کے باعث وہ ٹی ٹوینٹی سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے لیکن اب دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا جو کہ اب دم توڑگیا ہے۔

بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائیں گے جس کے باعث محمد رضوان ہی قیادت کریں گے۔ کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث بابر اعظم بیٹنگ پریکٹس نہیں کر پائے تھے

جس دوران ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جانا تھا، ٹیم مینجمنٹ اور بابراعظم جلدی میں،خطرہ مول لینے کیلئے تیار نہیں ہے جس کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔