ہاں، 2020 تم مشکل تھے لیکن تم نے ہمیں کافی کچھ سکھایا ثانیہ مرزا کانئےسال کے موقع پرطویل پیغام

123

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئے سال کے آغاز پر ایک طویل پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 2020ءمشکل تھا لیکن وہ ہمیں کافی کچھ سکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق


ثانیہ مرزا نے بیتے برس کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے احساسات کا اظہارکیا ایک طویل پوسٹ میں کیا جس میں انہوں نے یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔ بھارتی ٹینس سٹار

اپنی طویل پوسٹ میں سال 2020سے مخاطب رہیں اور لکھا کہ ’تم ہمیں بہت کچھ سکھا گئے جن میں چھوٹی چھوٹی چیزوں، صحت، فیملی کیلئے شکرگزار ہونا شامل ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’2020 نے ہمیں یہ بھی سکھایا کہ

سادگی کافی ہے، تم نے ہمیں ایسے لمحات میں خوشیوں کی تلاش سکھائی جب ہم بھول گئے تھے کہ ہمیں خوشی کی ضرورت ہے۔ایک ایسے سال کہ جس میں بہت


ایک ایسےسال کہ جس میں بہت ساری مشکلات آئیں اس سب کے باوجود تم بہت خاص رہو گے کیونکہ ماں بننے کے بعد میں نے اپنا خواب دوبارہ پورا کیا۔‘انہوں نے کہا کہ ہاں، 2020 تم مشکل تھے یہاں تک کہ

مشکل اوقات میں بھی تم نے ہمیں خوش رہنا سکھا یا جب چیزیں بہت مشکل تھیں تم نے ہمیں لڑناسکھا یا۔ عالمی وباء کے باعث دنیا بھر میں لگے لاک ڈاؤن کے تناظر میں انہوں نے لکھا کہ ’تم نے ہمیں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنا سکھایا ،

تم نے دنیا کو تمہارے خلاف لڑنےکیلئے متحد کیا جس کی دنیا کو ضرورت تھی۔‘ پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس سب کیلئے تمہارا شکریہ، ہرچیز یعنی کہ ہاں 2020ءتمہارے لئے بھی اللہ کا شکر ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں ثانیہ نے دنیا بھر میں موجود تمام چاہنے والوں کو سال نو کی مبارکباد دی۔کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں