پاکستان کرکٹ ٹیم سال نوکے موقع پر قوم کو کامیابی کا پہلاتحفہ دینے کیلئے پرعزم

89

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم سال نو کے موقع پر قوم کو کامیابی کا پہلا تحفہ دینے کیلئے پر عزم ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے قومی سکواڈ کے کھلاڑی کرائسٹ چرچ میں بھر پور ٹریننگ کر رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑیوں نے تین جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے کرائسٹ چرچ میں ڈٹ کر پریکٹس کی اور بیٹنگ، باﺅلنگ اور

فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں، دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے میچ کھیلنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔ دوسری جانب کیوی ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے اور

انجری کاشکار فاسٹ باﺅلر نیل ویگنر کی جگہ میٹ ہنری کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔