پی ایس ایل کا 6تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلے جانے کا امکان، پاکستانیوں کیلئےزبردست خوشخبری

150

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوران تماشائیوں کو بھی سٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دئیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس امر کا اظہار پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے


ندیم خان نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ فروری سے شروع ہو نے والے پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کیلئے دروازے کھل سکتے ہیں،

تاہم تماشائیوں کو اجازت ملنے کا دارومدار کو رونا کی صورتحال پر ہے، البتہ ہماری کوشش ہے کہ تماشائی سٹیڈیم آئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ کلب کرکٹ کیلئے

رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہو گا جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے نظام سے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، گراس روٹ پر نیا ٹیلنٹ سامنے لا نے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔