کاش محمد عامر اور سمیع اسلم نے ریٹائرمنٹ سے پہلےبورڈ سے بات کی ہوتی بالآخراحسان مانی بھی بول پڑے

132

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی کےچیئرمین احسان مانی نے کہا ہےکہ محمد عامر اورسمیع اسلم کے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنےکے فیصلے پر افسوس ہے، کاش ان دونوں نے یہ فیصلہ کرنےسے پہلے بورڈ سے بات کی ہوتی۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئےاحسان مانی نےکہا کہ


دنیا کےدیگر نامور فاسٹ باﺅلرز کی طرح ہر طرز کی کرکٹ کیلئے اپنی فٹنس برقراررکھنےکے بجائے محمدعامر نے پہلےخود کو وائٹ بال کرکٹ تک محدود کیا اورپھرریٹائرمنٹ لے لی،

سمیع اسلم کو فوادعالم کی طرف دیکھنا اورکم بیک کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔احسان مانی نے مزیدکہا کہ کورونا کی وجہ سے یہ ایک انتہائی مشکل سال تھا تاہم کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں ہم سب سےآگے رہے۔

پی ایس ایل 2020ءکو مکمل کیا، انگلینڈ کا دورہ اور ڈومیسٹک سیزن شروع کیا، پانچوں ٹیسٹ میچز میں ہمارے ٹیم کےنوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی کارکردگی مثبت پہلو بن کرسامنےآئی۔