دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان.! 4 کھلاڑی تبدیل کرنے کا فیصلہ، بابراعظم کھیلیں گے یا نہیں؟بڑی خبر آگئی

665

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی کپتان بابر اعظم کی شرکت غیریقینی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی بابر اعظم دوران پریکٹس دائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے،


وہ مختصر طرز کے تینوں میچز اور پھر پہلے ٹیسٹ میں بھی حصہ نہیں لےسکے، پی سی بی نے گذشتہ دنوں بتایا تھاکہ بابر کی،انجری میں بہتری آ گئی اور انھوں نے ہارڈ بال سے

ناکنگ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کپتان اب بھی سو فیصد فٹ نہیں ہوسکے ہیں، انگوٹھے میں تکلیف بدستور موجود ہے، انھوں نے اب تک نیٹ پر اسی لیے بیٹنگ نہیں کی،

ٹیم مینجمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل کوئی خطرہ مول نہ لیتے ہوئے بابر اعظم کومزید آرام کا موقع دینے پر غورکر رہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو وہ نیوزی لینڈ سے بغیر کوئی میچ کھیلے ہی واپس آئیں گے۔


یوں دوسرے ٹیسٹ میں بھی محمد رضوان کوہی قیادت کےفرائض نبھانا پڑیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بابر جمعے اور ہفتے کو کرائسٹ چرچ میں نیٹ پریکٹس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،

اگر اس دوران کوئی تکلیف محسوس نہ ہوئی تو مینجمنٹ فیصلہ بدل بھی سکتی ہے۔دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق،

بولنگ کوچ وقاریونس اور بیٹنگ کوچ یونس نے ٹیم کا حوصلہ بڑھایا، پلیئرزسمجھ رہے تھے کہ کوچز ناراضی کا اظہار کرینگے مگرانھوں نے فائٹنگ اسپرٹ کو سراہتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کی ہدایت دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی
شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، حارث سہیل، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، ظفر گوہر، شاہین افریدی، نسیم شاہ، محمد عباس، شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جایے گا