فوادعالم کے لیے یونس خان خوش قسمت ثابت ہو گئے

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کر کے فواد عالم نے اپنی سلیکشن درست ثابت کر دی ، وہیں ان کے لیے بیٹنگ کوچ یونس خان بھی خوش قسمت ثابت ہوئے۔


فواد عالم نے 2009 میں ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تو اس وقت ان کے ساتھ یونس خان کریز پر موجود تھے۔ گیارہ سال بعد بھی یونس خان بطور بیٹنگ کوچ ٹیم کا حصہ ہیں اور

فواد عالم نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے۔ ٹیسٹ کرکٹر نے سنچری پر منفرد انداز میں جشن منایا ، ڈریسنگ روم میں بیٹھے یونس خان نے بھی

فواد عالم کو سنچری اسکور کرنے پر خوب داد دی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔