دوسرے ٹیسٹ میچ کی اہمیت کا سب کوعلم، سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنا چاہتے ہیں‘ فہیم اشرف نے شاندار بات کہہ دی

131

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی اہمیت کے بارے میں سب کو علم ہے اور ہم یہ جیت کر سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنا چاہتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق فہیم اشرف نے کہا کہ یہ ایک نیا میچ اور نیا دن ہے، کرائسٹ چرچ کی کنڈیشنز ترنگا سے مختلف ہیں، اسی مناسبت سے ٹریننگ سیشن کیا،

آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا کہ سیریز کا آخری میچ ہمارے لئے بہت معنی رکھتا ہے، تمام کھلاڑی سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنا چاہتے ہیں، اس کیلئے ہم 100 فیصد دیں گے، ٹیسٹ میچ جیتیں اور سیریز برابر کریں گے۔

ہم نے آخری میچ سے بہت سیکھا، اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے، تمام کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں تاکہ وہ بھی پہلے ٹیسٹ میچ میں کی جانے والی غلطیوں پر قابو پا کر بہتری کارکردگی دے سکیں۔