پی سی بی کا سال 2020ء کےایوارڈز کا اعلان، بابراعظم نےمیدان مار لیا

130

کر کٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال دو ہزار بیس 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی نے سال 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔ 12 کیٹگریزمیں ایوارڈز کی نامزگیوں کا فیصلہ آزاد جیوری نے کیا۔


بابر اعظم کو موسٹ ویلیو ایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور فواد عالم کو انفرادی کار کردگی کا ایوارڈ مل گیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرکا ایوارڈ دیا گیا۔ ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا۔ کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا۔

آصف یعقوب سال ٹونٹی ٹونٹی کے بہترین امپائر قرار دیے گئے۔ ایمرجنگ ڈومیسٹک بہترین خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کو قراردیا گیا جب کہ عالیہ ریاض بیسٹ وومن کرکٹر آف دی ایئرقرارپائیں۔