پاکستان کو نیوزی لینڈ سے پہلے میچ میں شکست، آئی سی سی نےنئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کردی

133

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں


شاندار کارکردگی دکھانے والے نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیمسن نے آئی سی سی کی تازہ ریکنگ میں دو درجے ترقی کی ہے اور پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں ۔

بیٹسمینوں کی ریکنگ میں دوسر ی پوزیشن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے تاہم آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دو درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں ،

چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے مارنس اور پانچویں نمبر پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم براجمان ہیں ۔ ٹیسٹ باولنگ اور آل راﺅنڈرز کی ریکنگ میں پہلے دس کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے