فواد عالم نےپہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے پرمنفرد جشن کےراز سے پردہ اٹھا دیا، کس کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا؟جانیے

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے پر منفرد انداز میں جشن منانے کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد عالم نے نیوزی لینڈ کیخلاف


پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کے بعد انتہائی دلچسپ انداز میں پوز بنایا تھا۔ بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں فواد نے کہاکہ نیوزی لینڈ اے سے4 روزہ میچ کے دوران

نجانے اظہر علی کے دماغ میں کیا بات آئی کہ انہوں نے مجھ سے کہا بھیا جب سنچری بنانا تو ایسے جشن منانا، گزشتہ روز مجھے ان کی بات یاد آئی تو میں نے ویسے ہی جشن منایا،

انہوں نے اچھے کھیل کیلئے میری بہت حوصلہ افزائی کی تھی۔ فواد عالم نے مزید کہاکہ ہم نے اس میچ کو بچانے کی پوری کوشش کی مگر بدقسمتی سے میچ بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔