شکست سےزیادہ مایوس نہیں ہوں محمد رضوان نے حیران کن بات کہہ دی

95

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے زیادہ اچھا کھیلا اور جیت گئے، ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے کیلئے اچھی فیلڈنگ کرنا اہم ہے، شکست سے زیادہ مایوس نہیں، یہ ٹیسٹ کرکٹ کا حسن ہے۔


کپتان محمد رضوان نےماﺅنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سےشکست کے بعد کہا کہ نیوزی لینڈ نے پورا ٹیسٹ میچ اچھا کھیلا، ہم ابھی بھی سیریزمیں ہیں، ہم نےبرانہیں کھیلا۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیل ویگنر تعریف کروں گا کہ وہ انجری کے باوجود میچ کھیلے،ہمیں اپنی باﺅلنگ میں کچھ بہتری کی ضرورت ہے۔ ماﺅنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستان کو101رنزسے

شکست دیدی ہے۔ ٹیسٹ کے پانچویں اورآخری روز پاکستانی بیٹسمینوں نے نیوزی لینڈ کے باﺅلرز کےخلاف سخت مزاحمت کی تاہم فوادعالم اورمحمد رضوان کے آﺅٹ ہوجانےکے بعد پاکستان کو میچ بچانا مشکل ہوگیا تھا۔