انڈین ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین حادثے کا شکار، ٹائر نکلنے سے گاڑی الٹ گئی

119

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اظہر الدین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ راجستھان کے شہر رننتھ بھور جا رہے تھے کہ


بھارتی میڈیا کے مطابق اظہر الدین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ راجستھان کے شہر رننتھ بھور جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کوٹہ میگا ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ

اظہرالدین کی گاڑی کا ٹائر نکل گیا جس کے باعث وہ بے قابو ہو کر قریبی ڈھابے میں گھس گئی۔ حادثے میں گاڑی الٹنے کے باوجود اظہرالدین اور ان کی فیملی محفوظ رہی تاہم

ڈھابے پر کام کرنے والا 40 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد اظہرالدین اور ان کی فیملی کو دوسری گاڑی سے ہوٹل جبکہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔