قومی ٹیم کی سلیکشن تحریک انصاف کا کون سا رہنما کرتا ہے؟ محمد آصف نےنیا پنڈورا باکس کھول دیا

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باولر محمد آصف نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست سینیٹر فیصل جاوید خان پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم


پاکستانی کرکٹ ٹیم وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیم نہیں ہے بلکہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب سینیٹر فیصل کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسابق کرکٹر محمد آصف نے کہا کہ

وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان بطور کوچ ناکام ثابت ہوئے ہیں،کھلاڑیوں کا سارا زور نیٹ پریکٹس پر لگوایا جائےگا تو ٹیم کیسے جیتے گی؟ کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ بوجھ ڈالاجارہا ہے،

ٹیم میں سارے کھلاڑی یس سرکرنے والے ہیں اور فاسٹ باؤلرز نا پختہ ہیں۔محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ کوچز ٹورکے دوران کھلاڑیوں کی تکنیک تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔