بابراعظم نیوزی لیننڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟جانیے

101

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی بابر اعظم دوران پریکٹس دائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے، وہ مختصر طرز کے تینوں میچز اور پھر پہلے ٹیسٹ میں بھی حصہ نہیں لے سکے،


ذرائع کے مطا بق کپتان اب بھی سو فیصد فٹ نہیں ہو سکے ہیں، انگوٹھے میں تکلیف بدستور موجود ہے، ٹیم مینجمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل کوئی خطرہ مول نہ لیتے ہوئے

بابراعظم کو مزید آرام کا موقع دینے پر غور کر رہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو وہ نیوزی لینڈ سے بغیر کوئی میچ کھیلے ہی واپس آئیں گے، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بابر جمعے اور ہفتے کو

کرائسٹ چرچ میں نیٹ پریکٹس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اگر اس دوران کوئی تکلیف محسوس نہ ہوئی تو مینجمنٹ فیصلہ بدل بھی سکتی ہے۔