سابق کرکٹر محمد آصف کا سینیٹر فیصل جاوید پر قومی ٹیم کی سلیکشن کاالزام ، حکومتی سینیٹر نےساری حقیقت خود ہی کھول دی

135

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے سابق فاسٹ باؤلر محمدآصف کی جانب سے قومی ٹیم کی سلیکشن میں اثر انداز ہو نے کےالزام کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ


نجی ٹی وی کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر محمدآصف نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ”موجودہ کرکٹ ٹیم وقار یونس مصباح الحق اوریونس خان کی ٹیم نہیں بلکہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب

سینیٹر فیصل کرتے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں محمد آصف کے الزام کو یکسر مسترد کرتا ہوں،

ہم کرکٹ کی بہتری کے لئےمشورے دیتے ہیں، ٹی 20 فارمیٹ کی تبدیلی اور سلیکشن میں ہم نے مشورے دئیے، کرکٹ بورڈ آزادانہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے، ہمارے مشوروں پر تو کبھی اُنہوں نے عمل ہی نہیں کیا۔