کرکٹ کاحال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے، عاقب جاوید نے حیران کن بات کہہ ڈالی

135

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق پاکستانی کرکٹراورکوچ عاقب نےکہا ہےکہ کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے کرکٹ میں تبدیلی سےکچھ نہیں سیکھا، ٹیسٹ میچزجیتنے کے لیے3 عشاریہ5 یا چارکے رن ریٹ سےکھیلنا پڑتا ہے۔


انہوں نےکہا کہ پاکستان میں پچز کا معیاربہتر نہیں ہے، پاکستان میں ہرجگہ پر ایک جیسی وکٹ اورایک جیسا باوئنس ہے، ہمارے کھلاڑی غیرملکی کنڈیشن میں اسی وجہ سےکھیل نہیں پاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے، بابر اعظم کےعلاوہ قومی ٹیم کا ایک بھی بلےبازایسا نہیں جسےکوئی دوسری ٹیم رکھ لے۔ عاقب جاوید نےکہا کہ

یاسرشاہ، شاہین آفریدی اور بابراعظم ٹیسٹ پلیئر ہیں، باقی تو سب سیکھتے ہی جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست ہوگئی