کھلاڑی نیشنل کیپ یا بلیزر کسی کو نہیں دے سکتےراشد لطیف کویاسرشاہ کی ’حرکت‘ پسند نہ آئی

122

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کو لیگ سپنریاسرشاہ کی جانب سے ٹیسٹ کیپ مداح کو تحفے میں دینا پسند نہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان نے کہا کہ موجودہ کرکٹرز


موجودہ کرکٹرزنیشنل کیپ یا بلیزر فروخت کرسکتے ہیں اورنہ ہی کسی کودے سکتے ہیں، یہ صرف میوزیم میں رکھنے کیلئےدی جا سکتی ہیں کیونکہ یہ نیشنل کلرہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی

راشد لطیف کےموقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سے100فیصد اتفاق کرتا ہوں۔کرکٹ کے میدان میں کرکٹرزاپنے مداحوں کو آٹوگراف دیتے، سیلفیز بنواتےاورکبھی کبھی جرسیاں دیتے بھی نظرآتے ہیں

لیکن نیوزی لینڈ میں جاری ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں اس وقت ایک دلچسپ منظردیکھنے کو ملا جب یاسرشاہ نے اپنے ایک مداح کو اپنی ٹیسٹ کیپ تحفےمیں دیدی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی