شاہین شاہ آفریدی کو 48 گھنٹوں تک نگرانی میں رکھا جائے گا مگرکیوں؟مداحوں کیلئےپریشان کن خبرآ گئی

164

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کے ہیلمٹ پرگیند لگنے کے بعد ان کا معائنہ کرکے کلیئر قرار دیدیا ہے تاہم وہ 48 گھنٹوں تک نگرانی میں رہیں گے


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز شاہین شاہ آفریدی بیٹنگ کر رہے تھے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ باﺅلر نیل ویگنر کا باﺅنسر ان کے ہیلمٹ پر لگا

جس پر فوراً ہی ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا اور شاہین شاہ آفریدی نے بیٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تاہم پاکستان کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا

اور اب میڈیکل پینل نے بھی شاہین شاہ آفریدی کو کلیئر قرار دیدیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے کل کرائسٹ چرچ روانہ ہو گی