راشد خان گزشتہ دہائی کے سب سے بہترین ٹی ٹونٹی کھلاڑی قرارایوارڈز کے نام پر آئی سی سی کا مذاق

118

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
راشد خان گزشتہ دہائی کے سب سے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار، ایوارڈز کے نام پر آئی سی سی کا مذاق،افغان آل راونڈرکی بڑی ٹیموں کیخلاف کارکردگی صفر، پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت جیسی ٹیموں کیخلاف ایک بھی وکٹ نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطا بق آئی سی سی نے دہائی کے انفرادی ایوارڈ میں بھی پاکستانی کرکٹرز کو نظرانداز کر دیا۔ آئی سی سی نے پیر کو پاکستانی کرکٹرزکو نظرانداز کر تے ہوئے

انفرادی زمرے میں ڈییکڈ ایوارڈز کا اعلان کیا، سابقہ ​​آسٹریلیوی کپتان سٹیو سمتھ کو گزشتہ دہائی کے دوران کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں ٹیسٹ کرکٹر آف دی ڈیکیڈ‘ نامزد کیا گیا ہے۔

اس عرصے میں سب سے زیادہ 89 وکٹیں لینے پر افغانستان کے راشد خان نے ‘آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دیکیڈ‘ جیتا۔ ویرات کوہلی کو ون ڈے اور مینز کرکٹر آف دی ڈیکیڈ نامزد کیا گیا۔