نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر اپنی کرکٹ کی تاریخ ہی بدل دی، بڑا اعزاز حاصل کر لیا

81

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ ریکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اورپاکستان کےدرمیا ن ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت سنسنی خیزمرحلےمیں داخل ہوا


جب فواد عالم اور رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو اپنے حق میں موڑ لیا لیکن دونوں ہی اچھی اننگ کھیلنے کے بعد آوٹ ہو گئے ، ان کے بعد کوئی اور کھلاڑی

قومی ٹیم کو جیت دلوانے کیلئے پچ پر قیام کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دی اور آئی سی سی ریکنگ میں پہلی مرتبہ

پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 373 رنز کاہدف دیا لیکن پاکستان ہدف کے تعاقب میں 271 رنز بنا کرآوٹ ہو گیا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔