عبدالرزاق کو بھی بورڈ کی طرف سے محمد عامر جیسےسلوک کا سامنا کرنا پڑا شاہد خان آفریدی نے انکشاف کر دیا

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آل راﺅنڈر عبدالرزاق کیساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا تھا۔


شاہد خان آفریدی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ محمد عامر کا ذاتی فیصلہ ہے تاہم پی سی بی کی جانب سے ماضی میں بھی کئی کرکٹرز کو ایسے ہی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حتیٰ کہ مجھےاورعبدالرزاق کو بھی ایسے ہی روئیے کا سامنا کرنا پڑا پی سی بی کو بھی ’گروم‘ کرنےکی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ محمد عامر نے پی سی بی کےروئیے سے نالاں ہوکرانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررکھا ہے

جن کا کہنا ہے کہ مجھے ذہنی اذیت سے دوچار کیا جاتا ہےاورموجودہ مینجمنٹ کے ماتحت کھیلنا ممکن نہیں اس لئے میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔