فواد عالم کی،سینچری ٹیم کو جیت نہ دلوا سکی لیکن کئی،ریکارڈ بنا ڈالے

83

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
فواد عالم نےمزاحمتی اننگز میں کئی ریکارڈ بنادیے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماؤنٹ مانگونئی ٹیسٹ کے آخری روز فواد عالم شکست تونہ ٹال سکے لیکن کئی ریکارڈز بناڈالے۔ وہ نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے


چوتھی اننگزمیں سنچری اسکورکرنے والے پہلےپاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں، انہوں نے غیر ایشیائی کنڈیشنز کی چوتھی اننگز میں کریز پر سب سے زیادہ رکنے والے پاکستانی بیٹسمین کے طور پر بھی نام درج کرایا ہے۔

وہ 360 سے زائد منٹ کریز پر موجود رہے جورواں صدی میں ایشیا سے باہر کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ وقت ہے، اسد شفیق نے برسبین ٹیسٹ 2016 میں 336 منٹ کریزپرگزارے تھے،

مڈل آرڈر بیٹسمین نے 11 برس کے طویل وقفے کے بعد کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی، اس سے قبل انہوں نے 2009 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیوپرتھری فیگر اننگز کھیلی تھی۔