فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ بدل ڈالی

107

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کےمڈل آرڈربلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری سکورکرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ بنی بدل ڈالی ہے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان ماؤنٹ مانگا نوئی ٹیسٹ کےآخری روز


فواد عالم نے 11 برس بعد شاندار سنچری سکور کی جوان کے کیرئیر کی دوسری ٹیسٹ سنچری تھی،وہ پہلی سنچری کے بعد 10 سال ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنےاورواپسی پردوبارہ سنچری سکورکرنے والے

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔فواد عالم نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سنچری سکورکرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں، اس کےعلاوہ انہوں نے ایشیاء سے باہرچوتھی اننگز میں وکٹ پر سب سے زیادہ رکنے والے

قومی کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ فواد عالم 360 سے زائد منٹ وکٹ پر موجود رہے جواس صدی میں ایشیاء سے باہر کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سےسب سےزیادہ ٹائم ہے۔