قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں شکست پرمحمد حفیظ اور کامران اکمل نے پیغام جاری کردیا

105

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن کیوی بولرزکا ڈٹ کرمقابلہ کرنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا


قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈٹ کر مقابلہ کرنےاورآخری دم تک لڑنے پر ہمیں ٹیم پاکستان پر فخر ہے۔انہوں نے فواد عالم، محمد رضوان، مصباح الحق، یونس خان

اور وقار یونس کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط کردارکا مظاہرہ کیا گیا، مضبوط رہیں اورسیریز میں واپس آئیںمحمد حفیظ نے فواد عالم کو بھی زبردست بیٹنگ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ

آپ کی محنتلگن اور ٹیم میں واپس اپنی جگہ بنانے نے بہت سوں کو غلط ثابت کیا، دوسری ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے پر بہت مبارک ہو


قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے بھی گرین کیپس کو زبردست مزاحمت کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پاکستان نے کیا زبردست فائٹ کی، برا مت منائیں

اور اگلے میچ میں اس سے بھی مضبوط ہو کر واپس آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں ہم نے فواد عالم، محمد رضوان اور فہیم اشرف کی بیٹنگ کی صورت میں کچھ اچھی پرفارمنسز بھی دیکھیں۔

کامران اکمل نے جیت پر نیوزی لینڈ کو مبارکباد دی اور قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاکامران اکمل نے بھی فواد عالم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے، محمد رضوان کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ جمائی۔