بہترفرسٹ کلاس اوسط فواد عالم نےویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ایک عشرے کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں رنزکے ڈھیر لگانیوالے باصلاحیت بیٹسمین فوادعالم بھارتی کپتان ویرات کوہلی اورسابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ سے بہتر فرسٹ کلاس اوسط کے مالک بن گئے ہیں ۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو 2015ء کے بعد ون ڈے


جب کہ 2010ء کےبعد کوئی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنےکا موقع نہیں مل سکا ہے ۔
35 سالہ فواعالم مئی 2017ء میں یونس خان اورمصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کےمضبوط ترین امیدوارتھے

تاہم اس وقت کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ان کی جگہ اپنے بھتیجےامام الحق کو قومی ٹیم میں سلیکٹ کرلیا۔ فواد عالم نے اس رویے کے باوجود ہارنہیں مانی اور نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں

شاندار سنچری سکور کرڈالی ۔35 سالہ فوادعالم اب تک 173 فرسٹ کلاس میچز میں 56.54 کی اوسط سے12835 رنزسکورکرچکے ہیں جن میں 37 سنچریاں اور 61 نصف سنچریاں شامل ہیں


اور اس وقت بھی کرکٹ کھیلنے والے بلے بازوں کی فہرست میں بہترین فرسٹ کلاس اوسط کے لحاظ سے 5 ویں نمبر پر موجود ہیں ،سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا 67.54 کی اوسط کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں

بنگلہ دیشی بلے باز مصدق حسین 57.35 کی اوسط کیساتھ دوسرے ،سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ 57.15 کی اوسط کے ساتھ تیسرے جب کہ 2018ء میں دورہ انگلینڈ کے دوران اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنےوالے بھارتی بلے باز ہنومن وہاری 56.99 کی اوسط کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں،

بھارتی بلے باز روہت شرما 56.04 کی اوسط کےساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔
فوادعالم کی فرسٹ کلاس اوسط لیجنڈری آسٹریلوی بلے باز رکی پونٹنگ (55.90)،سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ (55.33) اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی (53.74) سے بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے 2009ء میں سر ی لنکا کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنی دوسری ہی اننگز میں 168رنز کی شاندار باری کھیل ڈالی تھی