فواد عالم کی،سنچری آئی سی سی اورکیوی بورڈ بھی تعریف کرنے پرمجبور ہوگئے

93

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم نے جس انداز میں بیٹنگ کی، اس پر آئی سی سی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔تفصیلات کے مطابق فواد عالم دوسری اننگز میں جب بیٹنگ کیلئے


یٹنگ کیلئے وکٹ پرآئے تو پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، انہوں نے پہلے اظہر علی کے ساتھ وکٹ پر کچھ وقت گزارا اور پھرمحمد رضوان کے ساتھ 165 رنز کی شاندارشراکت قائم کرتے ہوئے

269 گیندوں پر102 رنزکی شانداراننگز کھیلی اور وہ 396 منٹس پر وکٹ پر موجود رہےقومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کی پرفارمنس کو جہاں پاکستان میں سراہا جا رہا ہے

تو وہیں آئی سی سی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ان کی بیٹنگ کی تعریف کی جا رہی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے فواد عالم کی دو تصاویر شیئر کی گئیں،


پہلی تصویر 2009ءکی ہے جب فواد عالم نے اپنے ڈیبیو پر سنچری سکور کی تھی اور دوسری نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی جس میں انہوں نے 11 برس بعد سنچری بنائی ہے۔ آئی سی سی نے ان تصاویر کیساتھ لکھا ”کبھی ہار نہ مانی۔“

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی فواد عالم کی سنچری پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور کیوی بورڈ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کی 236 گیندوں اور 353 منٹس کی بیٹنگ میں بہت مہارت اور لگن شامل ہے۔

ہخیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے