نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر کائل جیمی سن پرجرمانہ عائد، انہوں نے پاکستانی بلےباز کیخلاف کیا کام کیا؟جانیے

142

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر کائل جیمی سن کو پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔


فصیلات کے مطابق کائل جیمی سن پلیئرز اینڈ پلیئر سپورٹ پرسنل سے متعلق آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جو کسی بھی کھلاڑی کی جانب یا اس کے قریب جارحانہ

اور خطرناک انداز سے گیند پھینکے جانے سے متعلق ہے، انہیں جرمانے کیساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ جب انہوں نے فیلڈنگ کرتے ہوئے گیند پکڑا

اور اسے زوردار انداز میں فہیم اشرف کی جانب پھینک دیا حالانکہ وہ اس وقت سٹمپس سے دور مگر کریز کے اندر ہی تھے اور رن لینے کا ارادہ بھی نہیں رکھتے تھے۔