محمد رضوان اور فہیم اشرف کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے

77

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور فہیم اشرف ایک آل راؤنڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ماﺅنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز


تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےسابق کپتان او قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر سے رنز نہیں ہوئے لیکن انہوں نے کریز پر وقت ضرور گزارا،

فہیم اشرف کیلئے سٹیج تیار تھا کیونکہ جب وہ کریز پر پہنچے تو 50 اوورز ہو چکے تھے، ٹاپ آرڈر میں ایک اچھی پارٹنر شپ ہو جاتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔
سابق کپتان نے کہا کہ

کھیل کے دوسرے روز شان مسعود کا آؤٹ ہونا پاکستان ٹیم کی بدقسمتی رہی، میچ کے تیسرے روز ناٹ آؤٹ سیٹ بیٹسمین کھیل رہے ہو تے تو


بہت فائدہ ہوتا اور پارٹنر شپ لگنے سے دوسری ٹیم پر دباؤ ہو تا ہے، یونس خان نے کہا کہ محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، وکٹ کیپر بیٹسمین انگلینڈ میں بھی اچھا کھیلے،

ان کی آج کی اننگز بالکل مختلف تھی، محمد رضوان ایک میچور اور سینئر کھلاڑی کے روپ میں نظر آ رہے ہیں، اسی طرح کھیلتے رہے تو پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا، کپتان کی اپنی کارکردگی بہت اہمیت رکھتی ہے،

ذاتی پرفارمنس اچھی ہو تو فیلڈ میں فیصلے بھی بہتر ہو تے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آل راﺅنڈر فہیم اشرف کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک آل راؤنڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں،

امید ہے کہ عمدہ کار کردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ان کے کھیل میں بہتری آرہی ہے، وہ اچھے باؤٔلنگ آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کرکٹ سےجڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں