پاک،بحریہ نے فخر زمان کو شاندار اہم اعزاز سے نواز دیا

94

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹر فخر زمان کو پاک،بحریہ کی جانب سےلیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کردیا گیا۔ ترجمان پاک،بحریہ کے مطابق،نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاکستانی کرکٹر فخر زمان کولیفٹیننٹ کا اعزازی رینک دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا


جس میں عسکری و سول حکام اور پی سی بی کے عہدیداران سمیت سابق کرکٹرز اور فخر زمان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ چیف آف دی،نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے

نیول،ہیڈ کوارٹرز میں فخر زمان کولیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کیا، فخر زمان کو یہ اعزازی رینک کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور پاک،بحریہ سے ان کی وابستگی کی بنا پر دیا گیا،

فخر زمان نے 2007 میں بطورسیلر پاک،بحریہ کی،آپریشن برانچ میں شمولیت اختیار کی جب کہ اپنے کیریئر کے دوران فخر زمان نے کرکٹ کے میدان میں پاک،بحریہ کے لیے متعدد اعزازات حاصل کیے۔