میں نےکبھی نہیں کہا کہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتا محمد عامر نے محمد حفیظ کوبھی جواب دیدیا

97

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ باﺅلر محمد عامر نےکہا ہے کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتا۔ تفصیلات کےمطابق ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ سے


محمد حفیظ سے جب محمد عامر کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا ہے کہ یہ محمد عامر کا ذاتی فیصلہ ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے،

اگر کوئی پاکستان کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا تو نہ کھیلے، اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہوں گا۔ سوشل میڈیا پر آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا بیان سامنے آنے پر محمد عامر نے جواب دیا کہ

بھائی آپ غلط کہہ رہے ہیں، میں نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتا بلکہ یہ کہا تھا کہ اس مینجمنٹ کےتحت قومی ٹیم کیلئے نہیں کھیل سکتا۔