وسیم اکرم نے میرے کیرئیر میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور، اینڈریو فلنٹوف نے اپنے’محسن‘کے بارے میں دنیا کو بھی بتا دیا

98

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر اینڈریو فلنٹوف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے لیجنڈ باﺅلر وسیم اکرم نے میرے کیرئیر کو دوام بخشنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا جن کیساتھ میں نے بہت وقت گزارا


تفصیلات کے مطابق اینڈریو فلنٹوف نے کہا کہ ”میں لنکاشائر میں وسیم اکرم کیساتھ اس وقت کھیلا جب میری عمر 16 برس تھی۔ وہ میرے ہیرو تھے اور مجھے ان سے لگاﺅ تھا۔

وسیم اکرم نے مجھ پر بہت شفقت کی اور میں نے ان کیساتھ بہت وقت گزارا۔ جب وہ باﺅلنگ کرتے تھے تو میں سلپ میں فیلڈنگ کیلئے کھڑا ہوتا تھا۔ میں ان سے ریورس سوئنگ کی ٹپس لینے کے علاوہ

گیند پر انگوٹھے کی پوزیشن وغیرہ بھی سیکھتا، اور میرا خیال ہے کہ میرا باﺅلنگ ایکشن بھی خودبخود ریورس سوئنگ کرانے کے مطابق ڈھل گیا، میرے کیرئیر میں وسیم اکرم کا بہت بڑا کردار ہے۔