کھلاڑیوں کو کرونا کیسے ہوا؟ حفیظ نے پاکستان واپس آکر سب کچھ بتا دیا

85

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ سے وطن واپسی پرانکشاف کیا ہے کہ کیویز کے دیس کے لیے چارٹرڈ جہاز کی جگہ کمرشل فلائٹ پر سفر کی وجہ سے کھلاڑی کو رونا وائرس کے مسائل سے دوچار ہوئے،


کچھ نوجوان کھلاڑی اکانومی کلاس میں سفر کررہے تھے اس لئے وہ ایکسپوژ ہوگئے، محمد حفیظ نے کہا کہ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ میں دو ہفتے قید میں کاٹے، کھلاڑیوں کو ملک کا سفیر کہا جاتا ہے لیکن

کرائسٹ چرچ میں ہمارے ساتھ جس طرح کا رویہ روا رکھا گیا وہ انتہائی غیر مناسب تھا، محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان کا پاکستان کے ساتھ محبت کا تعلق اب بھی برقرار ہے،

انہوں نےزخمی ہونے کے باوجود نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹونٹی مقابلہ کھیلا اور ناٹ آئوٹ 99 رنز بنائے لیکن شکست کے بعد ٹیم پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔