جیسن روئے نے پی ایس ایل 5 کے دوران ڈریسنگ روم میں 5 بلے توڑے،“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمرنے دلچسپ،انکشاف کردیا

244

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے اوپننگ بلےباز جیسن روئے نے پانچوی ں سیزن کے دوران اپنے 5 بلے توڑے۔ تفصیلات کے مطا بق


ندیم عمر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ جیسن روئے نے اپنے تمام بلے توڑ دئیے، ان کے پاس کل پانچ بلے تھے جو انہوں نے ڈریسنگ روم میں توڑے۔

ہم نے راولپنڈی میں احمد شہزاد کی مدد سے ان کیلئے نئے بلوں کا بندوبست کیا۔“ ندیم عمر نے اس موقع پر کہا ”جیسن روئے ایک ہی بات کہتے تھے کہ وہ گیند کو مڈل نہیں کر پا رہے۔

جبکہ میرے خیال سے شین واٹسن اور جیسن روئے ایک دوسرے کیساتھ چل نہیں سکے کیونکہ واٹسن بڑی شاٹس کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ جیسن روئے سکور بنانے کیلئے وکٹوں کے درمیان دوڑنے کو بھی ترجیح دیتے ہیں