مصباح الحق اور یونس خان نےبیٹنگ کیلئے آنے سے قبل کیا ہدایت دی تھی؟اوپننگ بیٹسمین عابد علی نےبتاد یا

170

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی کا کہنا ہے کہ نئی گیند کو محتاط انداز میں کھیلنے کا پلان کامیاب رہا۔ مانگونئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ


انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بیٹنگ کوچ یونس خان جانب سے یہی ہدایت کی گئی تھی کہ نئی گیند کو محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے وکٹ بچائے رکھنی ہے، بال سیم ہورہی تھی،

کنڈیشنز آسان نہیں تھیں لیکن پہلا گھنٹہ اپنے پلان کے مطابق بڑے تحمل سے کھیلے۔میچ میں شراکتیں قائم کرتے ہوئے بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں

انہوں نے کہا کہ بولرز نے ٹیم پلان کے مطابق اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے کئی مواقع سے فائدہ نہ اٹھائے جا سکا، کیچز ڈراپ ہوئے کئی گیندیں فیلڈرز سے آگے بھی گرتی رہیں