ٹیسٹ سیریزمیں نیوزی لینڈ کی وکٹوں پرپاکستان کومشکلات کا سامنا رہے گا“ معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بھی پاکستانیوں کوپریشان کر دیا

109

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر پاکستان کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق شعیب محمد نے کہا کہ ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں کامیابی سے


پاکستان کرکٹ ٹیم کا مورال بلند ہوا اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کھلاڑیوں کو تنہائی کے ماحول سے بھی نجات مل گئی ہے لیکن ٹی 20 کے مقابلے میں ٹیسٹ کرکٹ یکسر مختلف ہوتی ہے،

اس طرز کی کرکٹ میں ہر سیشن کو سامنے رکھ کر کھیلا جاتا ہے لہٰذا پاکستان کو بھی بہت سوچ سمجھ کرحکمت عملی تیار کرکے منصوبہ بندی کے تحت کھیلنے کی ضرورت ہوگی۔

شعیب محمد کا کہنا تھا کہ اس وقت بابراعظم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے سپر سٹار بیٹسمین بن چکے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں بابراعظم کی عدم موجودگی سے پاکستان کی بیٹنگ لائن کی صلاحیت 40 سے 50 فیصد تک کم ہو جائے گی۔