نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کےعلاوہ تمام باولرز فلاپ، نوجوان باولر نےکیا حکمت عملی اپنائی؟بتا دیا

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 431 رنز بنا کر بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ چار وکٹیں شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے حاصل کی گئیں


کل تین کھلاڑی آؤٹ کرنے والے شاہین آفریدی کا جادو آج نہ چل سکا اور آج اپنے کوٹے میں صرف ایک ہی وکٹ کا اضافہ کر سکے جبکہ یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

محمد عباس، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے کھیل مکمل ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی گیند کے ساتھ

نیوزی لینڈ پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی لیکن کین ولیمسن نے بہت ہی اچھی بیٹنگ کی ، ہمیں فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کے بلے باز ان کنڈیشنز سے واقف ہیں،۔