کو رونا وائرس نے پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کامعاوضہ بھی کم کروا دیا، کس کو کیا ملے گا؟جانیے

74

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کو رونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کا معاوضہ 20 سے 25 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستا ن سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20فروری سے کرانے کی تجویز ہے


کو رونا کے باعث میچز تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق صحت عامہ کی صورتحال میں وسائل بھی محدود ہوں گے جس کی وجہ سے فرنچائزوں اور پی ای ایس ایل کی آمدن بھی کم رہنے کاخدشہ ہے۔

ذرائع کے مطا بق پی سی بی اور فرنچائز کھلاڑیوں کے معاوضے میں کمی پر متفق ہیں اور اس بار کھلاڑیوں کیلئے فرنچائز کے پاس مجموعی سیلری کیپ 9 لاکھ پچاس ہزار ڈالرز ہو گا جو

پاکستانی کرنسی میں 15 کروڑ 20 لاکھ رو پے بنتا ہے جس سے وہ 18 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے جبکہ گزشتہ سال یہ کیپ 12 لاکھ ڈالرز تھی۔