وقت گزر بھی جاتا ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا“ محمد یوسف کا بیٹا کتنا بڑا ہو گیا؟جانیے

95

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز محمد یوسف نے اپنے بیٹے کے پچپن کی اور حالیہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر


محمد یوسف نے اپنے بیٹے کی دو تصویریں شیئر کی ہیں جن میں پہلی تصویر میں محمد یوسف نے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھا رکھا ہے یعنی وہ تصویر ان کے بیٹے کے بچپن کی ہے جبکہ دوسری تصویر گزشتہ دنوں کی ہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد یوسف کے بیٹے اب جوان ہوگئے ہیں۔ محمد یوسف نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک خوبصورت کیپشن لکھا کہ ”وقت گزر بھی جاتا ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا۔“