اگر میری زندگی پرفلم بنے تو بالی ووڈاور ہالی ووڈ کے یہ اداکار مرکزی کردار نبھائیں“شاہد آفریدی نےانوکھی خواہش ظاہر کردی

131

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کی نام سےاور ساتھی کھلاڑیوں میں لالہ کے نام سے مشہور شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اوران دنوں وہ اپنا زیادہ تر وقت فلاحی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں۔


شاہد آفریدی کو دنیا میں اس وقت پہچان ملی جب انہوں ںے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت صرف 37 گیندوں پر سنچری کا ورلڈریکارڈ قائم کیا جو اب ٹوٹ چکا ہے۔ اس کے علاوہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے

زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ اب بھی شاہد آفریدی کے نام ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا کہ اگر ان کی زندگی پر اردو میں فلم بنائی جائے تو

ان کی خواہش ہو گی کہ شاہد آفریدی کا کر دار بالی وڈ اسٹار عامر خان نبھائیں۔ آفریدی نے کہا کہ اگر فلم انگلش میں بنےتو پھر وہ ہالی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو اپنا کردار ادا کرتا دیکھنا چاہیں گے۔