محمد عامر کو ایک دن پچھتاناپڑے گا کیونکہ“ محمد آصف نےخاموشی توڑدی

353

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے کہ عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک دن پچھتانا پڑے گا۔ محمد عامر کے ساتھ 5 برس کی پابندی کاٹنےوالے آصف نے ایک برطانوی کرکٹ میگزین کو انٹرویو میں کہاکہ


محمد آصف نے کہاکہ میں نے ٹیم میں واپسی کی پوری کوشش کی مگر دوبارہ موقع نہیں ملا، مجھے اس سے کافی مایوسی ہوئی، عامر کوپابندی کے فوری بعد ٹیم میں انٹری مل گئی،

میں محسوس کرتا ہوں کہ مستقبل میں انھیں اپنے فیصلے پرافسوس ہوگا۔ آصف نے مزید کہاکہ عامر کے معاملے میں صاف دکھائی دینے لگاکہ ٹیم مینجمنٹ کے رویے میں کوئی بھی لچک نہیں ہے،

وقار یونس بدستور 1990 کی دہائی میں جی رہے ہیں، انھیں معلوم ہی نہیں کہ پلیئرز کو کیسے سنبھالا جاتا ہے، موجودہ کلچر یہ ہے کہ اگر عامر جیسا کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرتا تو وجہ معلوم کرنے کے بجائے اسےڈراپ کردیا جاتا ہے۔