شرجیل خان کولاہور قلندرز نے خریدکر اپنی ٹیم میں شامل کرلیا

76

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
شرجیل خان لاہور قلندر ٹیم کا حصہ بن گئے، جارح،مزاج بلے باز ٹی 10 لیگ میں قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے علاوہ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں ہونے


ابوظہبی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ میں بھی شرکت کی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کیلئے قلندرز نے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ کچھ روز قبل شاہد آفریدی بطور آئیکون پلیئر قلندرز کا حصہ بنے تھے۔

جبکہ سہیل تنویر، آصف علی، حسن علی، سہیل اختر، شرجیل خان، معاذ خان اور خورشید انور کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ٹیم میں فل سالٹ، سمت پٹیل، کرس جارڈن،

ٹام بینٹون اور سلطان احمد بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کا آغاز اگلے ماہ کی 28 تاریخ سے ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔