شاداب کی جگہ پہلےٹیسٹ میں کس کھلاڑی کو کھلایا جائے گاجان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے

157

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی، کل ترنگا میں ان کا ایم آرآئی اسکین کر وایا جائے گا جس کی


جس کی رپورٹ کے بعد ہی ان کی،انجری کی اصل نوعیت سامنے آئے گی کہ انہیں کرکٹ میں واپسی کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔ شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں،

لہٰذا ٹیم منیجمنٹ نے ظفر گوہر کو بطور متبادل اسپنر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ظفر گوہر نےہملٹن سے بذریعہ بس قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو ترنگا میں جوائن کرلیا ہے،

ظفر گوہر ابتدائی طور پر پاکستان شاہینز کےاسکواڈ کا حصہ تھے۔ سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے اسپنر نے گزشتہ سال قائداعظم ٹرافی میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں 38 وکٹیں حاصل کی تھیں۔