پی ایس ایل 6 کامیلہ صرف 2 شہروں میں سجانےکی تجویز دیدی گئی، یہ کون سے شہر ہیں؟شائقین کرکٹ کیلئےاہم خبر

75

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا میلہ صرف 2 شہروں کراچی اور لاہور میں ہی سجانے کی تجویز سامنے آ گئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے پی سی بی کو بائیو سیکیور ببل کی تشکیل اور بڑھتے اخراجات پر قابو پانے میں کچھ مدد ملے گی۔


تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل6 کا مجوزہ شیڈول تیار کر لیا ہے جس کے میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے، رواں برس ملتان اور

راولپنڈی میں بھی مقابلوں کا انعقاد ہوا تھا لیکن ملک میں کو رونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے مطابق بورڈ اب لیگ کو محدود رکھے گا، دونوں وینیوز پر شائقین کو

آنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی، پانچویں ایڈیشن کے شیڈول پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خاصا اعتراض کیا تھا جسے الگ الگ شہروں میں متواتر میچز کھیلنے پڑے تھے۔