نیوزی لینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کی عدم موجودگی سے مشکلات ہونگی، انضمام الحق نے حیران کن بات کہہ دی

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی عدم موجودگی میں ٹیم کو مشکل تو ہوگی، وہ اس وقت کامیاب ترین بلے باز ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے


انضمام الحق نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کو وکٹ پر ٹھہرنے کو ترجیح دینا ہوگی، رنز بنانے کی جلد بازی کا نقصان ہوسکتا ہے، آخری ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی،

اس سے سب کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہوگا، نیوزی لینڈ ٹیم اپنی کنڈیشنز میں کافی ٹف ٹیم رہی ہے، قومی ٹیم کو جیت کے لیے کافی محنت کرنا پڑے گی، دعا ہے کہ ٹیم

عمدہ کھیل پیش کرے۔ انضمام الحق نے کہا کہ محمد رضوان کو بطور کپتان گڈلک کہتا ہوں، دعا ہے کہ وہ اچھی کپتانی کریں، ڈومیسٹک کے تجربے سے محمد رضوان کو کپتانی کرنی چاہیے۔